خوشاب : پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں ایک آگاہی تقریب ؛ ایم پی اے محترمہ ساجدہ آہیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جوہرآباد میں ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطور مہمان خصوصی ایم پی اے محترمہ ساجدہ آہیر نے شرکت کی ۔ آگاہی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب عدیل حیدر، اے ڈی سی(جی) میڈم نادیہ شفیق،اے سی خوشاب نعمان محمود، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج احمد اقبال ٹوانہ، ماہرتعلیم سینئر ہیڈ ماسٹر محمد شاہد اقبال ، انجمن تاجران کے عہدیداران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔پروفیسر مصدق عزیز نے تقریب کے شرکاء کو پلاسٹک کے نقصانات اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات کے بارے میں بتایا۔ ایم پی اے محترمہ ساجدہ آہیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں کیونکہ ہماری حکومت نے پاکستان میں پہلی دفعہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔اے ڈی سی (آر) عدیل حیدرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے لیے انسانی صحت کے لئے اور اس کے تدارک کے لیے حکومتی اقدامات بارے روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مولانا سلیم الرحمن نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب کے اختتام پر اے ڈی سی (جی) میڈم نادیہ شفیق نے تقریب میں شریک تاجر، اساتذہ، طلبہ کے علاوہ دیگر شرکاء میں کپڑے کے بیگز بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں