خوشاب : گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز نورپورتھل میں بھی تقریبا” دوماہ بعد پھر سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ؛ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ماسک ، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے جیسے ایس او پیز پر طلباء کو کاربند رہنے کی سختی سے ہدایت

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق علاقہ تھل میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز نورپورتھل میں بھی تقریبا” دوماہ بعد پھر سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی زیر نگرانی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ماسک ، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے جیسے ایس او پیز پر طلباء کو کاربند رہنے کی ہدایت کی گئ ہے۔ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر اللہ تبارک وتعالی ا کے حضور ملک وملت اورعالم السلام سے وبائی امراض کے خاتمے اور امن وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں