خوشاب : پاکسان مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں خوشاب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سینئٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور مسلم لیگی راہنماء سابق ممبر صوبائ اسمبلی ملک کرم الہی بندیال کی شرکت

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) پاکسان مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں خوشاب سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سینئٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور مسلم لیگی راہنماء سابق ممبر صوبائ اسمبلی ملک کرم الہی بندیال نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ اور صوبائ جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کی۔ اجلاس سے صوبائ صدر رانا ثناءاللہ نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مسلم لیگی راہنماوں کی ایک بڑی تعداد اس میں موجودتھی۔ اس موقع پر مسلم لیگی قائدین کی طرف سے مختلف تنظیمی امور پر غوروخوض کیاگیا اور اس حوالے سے مشاورت بھی کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں