خیرپور ٹامیوالی : چولستان اسپیشل پرسن آرگنائزیشن کی جانب سے باہمی معذور افراد میں اپنی مدد آپ کے تحت وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب

خیرپور ٹامیوالی( نمائندہ خصوصی ) بستی محمد پور تحصیل خیر پور ٹامیوالی (سی ای او) صدر ملک زبیر جاوید چولستان سپیشل پرسن آرگنائزیشن ,جنرل سکرٹری محمد طاہر فنانس سیکرٹری محمد مجاہد جاوید کے ہمراہ ممبران ملک جاوید احمد اشراں بی بی ملک محمد اقبال اپنی مدد آپ کے تحت باہمی معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی ( سی ای او ) صدر ملک محمد زبیر جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت باہمی معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کررہے ہیں جس میں ہمیں آج تک کسی کی مدد نہیں ملی نہ حکومت کی طرف سے اور نہ مخیر حضرات کی طرف سے آج تک جو بھی حکومت کی طرف سے وعدے کیے گئے ان میں سے ہمیں ایک بھی بھی پورا نہیں کیا گیا خاص طور پر جنوبی پنجاب کے خصوصی افراد کیلے کسٹم وہیل چیئرز میں جو حکومت نے وعدہ کیا ہے اس میں جنوبی پنجاب کا نام ہی نہیں ہے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ضلع بہاولپور پنجاب کے باہم معزور افراد کا نام کسٹم وہیل چیئر پروگرام میں شامل کیا جائے ہم جناب اعون عباس بپی صاحب اور میڈم زاہدا حمید قریشی صاحبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع بہاولپور پنجاب کے باہمی معذور افراد کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے جس طرح ہم اپنی مدد آپ کہ تحت باہمی معذور افراد میں کام کررہے ہیں اسی طرح ہم حکومت اور مخیر حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں اور خصوصی افراد میں خوشیاں بانٹنے میں ہماری مدد کریں۔

انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین خصوصی افراد کے لیے کوشاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں