گجرات : گجرات بار 2021ءکی صدارت کیلئے انصر محمود دھول اور نائب صدر کیلئے ندیم انجم قریشی نے میدان مار لیا ، سیکرٹری کیلئے عرفان بشیر کنگ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) گجرات بار 2021ءکی صدارت کیلئے انصر محمود دھول اور نائب صدر کیلئے ندیم انجم قریشی نے میدان مار لیا ، سیکرٹری کیلئے عرفان بشیر کنگ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گجرات بار الیکشن میں چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ 696ووٹ لیکر صدر جبکہ ان کے مد مقابل سیّد فدا عباس ایڈووکیٹ 284ووٹ حاصل کر سکے نائب صدر کیلئے ندیم انجم قریشی ایڈووکیٹ 636ووٹ لیکر نائب صدر جبکہ انکے مد مقابل 336ووٹ حاصل کر سکے ، جبکہ سیکرٹری بار چوہدری محمد عرفان بشیر کنگ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔گجرات بار الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح 9بجے شروع ہوا جو 4بجے تک جاری رہا ، دن بھر سیشن کورٹ میں گہما گہمی جاری رہی۔ گجرات بار انتخابات کے کل ووٹرز 1398میں سے 986وکلاءووٹرز نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ صدر بارمنتخب ہونے کے بعد چوہدری انصر محمود دھول نے اللہ تعالیٰ کے شکر ادا کرنے کے بعد تمام ساتھیوں اور وکلاءبار کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں