لاہور : ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ طیارے کی مالک پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اس حوالے سے بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ پی آئی اے حکام کو حیرانی ہے کہ جب معاملہ قانون کے مطابق چل رہا تھا تو کمپنی نے یہ اقدامات کیوں اٹھائے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پر ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر مقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔ طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں