پشاور : خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

پشاور ( نمائندہ خصوصی ) خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی اور ڈیلی جستجو ڈاٹ کام کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور بونیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں