گجرات : محمد عربی خاتمہ النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین ان شآء اللہ تخت پر آکر ہی رہے گا ، اگر عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کوشاں ہے تو ہمارے قائدین ضرور عمران خان کا ساتھ دیں گے ؛ آفتاب احمد بٹ

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) محمد عربی خاتمہ النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دین ان شآء اللہ تخت پر آکر ہی رہے گا ، اگر عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے کوشاں ہے تو ہمارے قائدین ضرور عمران خان کا ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار آفتاب احمد بٹ امیر یوسی 3 تحریک لبیک پاکستان نے ڈیلی جستجو ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیاست نہیں چمکانا چاہتے ہماری زندگیوں کا ایک ہی مقصد ہے جو ہمارے قائد حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے ہر خطبہ و بیان میں پیش کیا اور وہ یہی ہے کہ پاکستان فقط اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور اس مملکت خداد پاکستان کا نظام صرف اور صرف نفاذ نظام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہے اسی میں پاکستان کی بقاء اور تحفظ ہے صرف یہی نہیں بلکہ پاکستان کو سپر پاور بنانے کیلئے بھی نظام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازحد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شآء اللہ ہر فورم پر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہریدار ہیں ہمارے قائدین وزارتوں کے بھوکے نہیں ہیں بلکہ اس ملک میں محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کو تخت پر لانے کی بات کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں