شاہدرہ : شاہدرہ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاون عامر شہزاد کی غُنڈہ گردی ، بغیر سرچ وارنٹ گھر میں داخل ہوکر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کردیا ۔ ایس ایچ او میرے بیٹے علی اکبر کو قتل کرنا چاہتا ہے ؛ والدہ علی اکبر

شاہدرہ (حامد صدیق انجم) شاہدرہ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاون عامر شہزاد کی غُنڈہ گردی ، بغیر سرچ وارنٹ گھر میں داخل ہوکر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کردیا ، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان ہمراہ لے گئے ، وزیر اعلٰی سے نوٹس لینے کی اپیل ، خدشہ ہے بیٹے کو قتل کردیا جائے گا والدہ علی اکبر کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شاہدرہ ٹاون نے بھاری نفری کے ساتھ علی اکبر کے گھر پر دھاوابول کر پورے گھر کا سامان توڑ پھوڑ دیا . پولیس ہمارے گھر کا سامان توڑ کر قیمتی سامان اُٹھا کر ساتھ لے گئی۔ میرے بیٹے کو ایس ایچ او عامر شہزاد نے اغوہ کرکے نامعلوم جگہ رکھا ہوا۔ ایس ایچ او میرے بیٹے کا دشمن بن گیا اُسے قتل کرنا چاہتا ہے ۔ والدہ علی اکبر کی جستجو ڈاٹ کام سے گفتگو ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی او اور وزیراعلٰی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں