مریدکے : مریدکے میں مکروہ دھندے کا انکشاف۔نوزائیدہ بچوں کی باقیات سر عام کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے برآمد ہونے لگی

مرید کے ( نمائندہ خصوصی ) مریدکے میں مکروہ دھندے کا انکشاف۔نوزائیدہ بچوں کی باقیات سر عام کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے برآمد ہونے لگی۔انتظامیہ نے مکروہ دھندے پر چپ سادھ لی۔ نجی ہسپتال کے باہر کوڑاکرکٹ سے ابارشن کی باقیات کے علاوہ دوبچوں کی نعشیں بھی ملی ہیں، کئی بچوں کی نعشوں کتے جنجھوڑتے رہتے ہیں۔ اہل علاقہ کا نجی ہسپتال کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔جبکہ انتطامیہ ہسپتال کے خلاف کارروائی سے گریزاں تفصیلات کے مطابق مریدکے میں ہیلتھ کیئر نجی ہسپتال کی بے حسی ابارشن کی باقیات میں بچوں کی نعشیں کوڑا کرکٹ پر پھینک دی جاتی ہیں، لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی مردہ بچے یہاں سے کیڑے مکوڑے اور کتے کھا چکے ہیں، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے نجی ہسپتال کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ نجی ہسپتال کی انتظامیہ باا ثر ہے اور محکمہ صحت انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں