شاہدرہ : انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی کارروائی ؛ اشتہاری ملزم گرفتار

شاہدرہ (رپورٹ : حامد صدیق انجم) انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی کارروائی… اشتہاری ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پراشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ۔ چیک ڈس آنرکے مقدمے میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عمیر عثمان کو گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری ملزم نے شہری محمد اجمل کوکاروباری لین دین کے لیے ساڑھے3لاکھ روپے کا بوگس چیک دیاتھا،ذوہیب نصراللہ رانجھا۔ انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ محمد عالم نے اشتہاری ملزم عمیر عثمان کو شیخو پورہ سے گرفتار کیا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں