خوشاب : اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود کی زیر قیادت پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیراہتمام خوشاب میں ایک آگاہی واک

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیراہتمام خوشاب میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے کی۔ واک میں ایم سی خوشاب محمد اعظم،ایم او آر ایم سی خوشاب سندس رابیل،صدر مرکزی انجمن تاجران خوشاب شیخ محمد حمزہ،جنرل سیکرٹری خالد محمود،ڈسٹر کٹ الیکٹرونک میڈیا کے صدر رانا ظہیرساجد،جنرل سیکرٹری صداقت علی ملک،صدر انجمن تاجران کچہ بازار چوہدری محمد ریاض کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ آگاہی واک کلمہ چوک سے مین بازار کے دروازے تک کی گئی۔شرکاء نے پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی لانے اور اس کے خاتمے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔واک کے اختتام پر اے سی نعمان محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز انسانی صحت کے لئے بہت خطرناک ہیں۔لہٰذا اس کے خاتمے کے لیے پہلا ہفتہ آگاہی کا ہے جبکہ دوسرے ہفتے میں حکومتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود نے پلاسٹک بیگز کے مضر اثرات سے آگاہ کیا اور ان کی جگہ کپڑے یا کاغذ کے بیگزاستعمال کرنے پر زور دیا۔ واک کے اختتام پر شرکاء میں کپڑے کے بیگز تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں