خوشاب : حکومت پنجاب کا ایک اور مستحسن اقدام نورپورنکڑو شہید روڈ کی تعمیر کا کام شروع، عوامی سماجی حلقوں کا اظہار مسرت

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف )حکومت پنجاب کا ایک اور مستحسن اقدام نورپورنکڑو شہید روڈ کی تعمیر کا کام شروع، عوامی سماجی حلقوں کا اظہار مسرت۔ حکومت پنجاب کی طرف سے نورپورنکڑو شہید روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو کی پر خلوص کوششوں سے دو سال قبل مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر بعد میں کچھ عرصہ تک تعطل کا شکار رہا ۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کی وجہ سے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نورپورنکڑو روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو سفری مشکلات درپیش تھیں۔ اب سڑک کی تعمیر کی وجہ سے نورپورتھل کےجنوبی دیہات کے باسیوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایم این اے و چیرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی طرف سے اپنے حلقہ ء نیابت میں روڈ انفراسٹریکچر سمیت دیگر اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ انشاءاللہ منتخب عوامی نمائندوں کی مخلصانہ کوششوں سے یہ علاقے بتدریج ترقی کی منازل طے کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں