خوشاب : ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ چیئرمین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی خوشاب کا اجلاس

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عدیل حیدر، ڈی ایس پی جاوید، ایس این اے اسرار احمد و متعلقہ محکموں کے افسران اور سائلین موجود تھے۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانی ریاض اعوان اور شوکت حیات سکنہ نسیم کالونی جوہرآباد، احمد سیال سکنہ پیل، حافظ طاہر محمود سکنہ فاضل ٹاؤن جوہرآباد اور ملک فضل عباس موضع کنڈان کی درخواستوں پر غور وخوض کیا گیا اور ضروری احکامات جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں