ساہیوال : کمیرسٹی ٹاون کمیٹی کمیر کے وفد کی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے سرکٹ ہاوس ساہیوال میں فیصل جلال ڈھکو کی سربراہی میں ملاقات اہم امور پر بات چیت

ساہیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمیرسٹی ٹاون کمیٹی کمیر کے وفد کی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے سرکٹ ہاوس ساہیوال میں فیصل جلال ڈھکو کی سربراہی میں ملاقات اہم امور پر بات چیت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کمیر کے لئے خصوصی طور پر 21 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا علان کیا اور حلقہ این اے 148 کے مشترقہ ترقیاتی کاموں کے لئے بھی ایک ارب 16 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کا بھی علان کیا اور کمیر میں ایک میگا پروجیکٹ بھی شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے گورنر پنجاب نے وفد خطاب کے دوران کہا کہ حلقہ این اے 148 کے عوام سے مجھے پیار ہے اور میں انشاءاللہ اس حلقہ کے عوام کی درینہ محرومیوں کو ختم کردوں گا پورے حلقہ میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو مسلسل رابطہ رکھیں گی کمیر کے وفد میں میاں ذاکر حسین ہانس۔ میاں خضر حسین ہانس۔رانا مقصود خاں جیلانی۔رانا ابرار خاں جیلانی۔رانا امان اللہ خاں۔سلطان میں و دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں