خوشاب : ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کی طرف سے پلاسٹک فری خوشاب مہم کے تحت تحصیل نورپورتھل میں پلاسٹک شاپرز کے استعمال کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کی قیادت میں واک

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کی طرف سے پلاسٹک فری خوشاب مہم کے تحصیل نورپورتھل میں بھی پلاسٹک شاپرز کے استعمال کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت کے قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چیف آفیسر میڈم حرا جاوید بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل ملک محمد نواز چدھڑ ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک امتیاز نسیم، انفراسٹریکچر آفیسر محمد یونس، زراعت آفیسر یاسر اقبال، صدر انجمن دکانداراں نورپورتھل شیخ حاجی عبدالمجید، سوشل ورکر ملک ناصر علی گجر، ٹیچرز ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکاءے واک سے خطاب کرتے ہوءے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرمبارک علی رضاراجپوت اور چیف آفیسر میڈم حرا جاوید بلوچ نے کہا کہ پلاسٹک شاپرز کے استعمال کو میڈیکلی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیاجاچکا ہے اور حکومت کوعوام کی صحت عزیز ہے۔ اس سلسلہ میں بتدریج ضروری اقدامات اٹھاءے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے شاپرز ماحولیاتی آلودگی کابھی سبب بنتے ہیں جس سے کئ ایک مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ماحول دوست بیگز کااستعمال یقینی بنایاجاءے اور پلاسٹک شاپرز کے استعمال سے مکمل اجتناب کیاجاءے۔ اس موقع پر اے سی ڈاکٹر مبارک علی رضاراجپوت اور سی او میڈم حراجاوید بلوچ نے لوگوں میں ماحول دوست بیگز بھی تقسیم کئے ۔واک کاآغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس سے کیا گیا جو کلمہ چوک جاکراختتام پذیرہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں