خوشاب : ضلع خوشاب میں پولیو مہم بھرپورطریقے سے جاری ، قومی مہم کی کامیابی کےلیے ضلعی انتظامیہ کے مستحسن اقدامات

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) ضلع خوشاب میں پولیو مہم بھرپورطریقے سے جاری ، قومی مہم کی کامیابی کےلیے ضلعی انتظامیہ کے مستحسن اقدامات ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے کہا ہے کہ گیارہ جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو بھرپور انداز سے یقینی بنانے کے لئے تمام شہری اپنا کردار ادا کریں۔محکمہ ہیلتھ کی طرف سے آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں خصوصا” والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرانہوں نے کہا کہ اگر آپ کے دروازے پر پولیو ٹیم نہیں پہنچی تو مجھے فوری آگاہ کریں انشاء اللہ ٹیم کے خلاف ایکشن ضرور لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں