گوجرانوالہ : اصلاحات کے ذریعے گورنمنٹ سکولز کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ نسیم صادق

نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پارٹی ۔ فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام

گوجرانوالہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اصلاحات کے ذریعے گورنمنٹ سکولز کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نسیم صادق چیئرمین عام لوگ پارٹی نے “جستجو” سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہمااری کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ہم نے اس ضمن میں پریس کانفرنسز کیں، صدر مملکت ،قومی و صوبائی اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر یہ اصلاحات پیش کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شآء اللہ تعالیٰ تمام ججز،سیاستدانوں، بیوروکریٹس اور تمام سرکاری ملازمین کے بچے سرکاری سکولز میں نہ صرف تعلیم حاصل کریں گے بلکہ سرکاری ہاسپٹلز سے ان کی فیمیلیز بھی علاج کرائیں گی اس بارے میں مجھے سو فیصدی یقین ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں