ساہیوال : محمد کاشف اسلم ڈی پی او ساہیوال تعینات

ساہیوال ( رپورٹ : محمد افضل جٹ ) آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقررتبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ۔ 1۔ ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کو ایس پی انوییسٹیگن ون پنجاب تعینات کر دیا گیا ۔ 2۔ ایس ایس پی زاہد نواز مروت کو ڈی پی او وہاڑی تعینات کر دیا گیا ۔ 3۔ عثمان اعجاز باجوہ کو اے آئی جی انسپکشزز تعینات کر دیا گیا ۔ 4۔ نجیب اللہ بھگوی کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکورٹی تعینات کر دیا گیا 5۔ جمیل ظفر کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا 6۔ کاشف اسلم کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا 7۔ وقار شعیب قریشی کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ نوٹیفیکیش جاری کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں