خوشاب : انچارج وومن کرائسز سنٹر سعدیہ فیروز اور نوید الرحمن اے ڈی پی پی نے ضلع خوشاب کے تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کو خواتین کو ہراساں کرنےاوردیگرجرائم اور انکے مسائل کےبارےمیں لیکچر ؛ ثمینہ شاہ کوآرڈینیٹر جسٹس پروگرام کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچر

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر جاوید سرور انسپکٹر لیگل کی زیرنگرانی انچارج وومن کرائسز سنٹر سعدیہ فیروز اور نوید الرحمن اے ڈی پی پی نے ضلع خوشاب کے تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کو خواتین کو ہراساں کرنےاوردیگرجرائم اور انکے مسائل کےبارےمیں ڈی پی آفس جوہرآباد میں لیکچر دیا۔ مزیدمیڈم ثمینہ شاہ کوآرڈینیٹرجسٹس پروگرام نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لیکچر دیا۔حکومت پاکستان کیجانب سےخواتین کےتحفظ کیلئے بنائے گئےقوانین پربھی بریفنگ دی گئ۔مزید کہا گیا کہ تھانہ میں آنے والی خواتین کو اچھا اور خوشگوار ماحول فراہم کریں، تاکہ خواتین اپنے مسائل کےحل کیلئے بلاجھجک تھانہ میں جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں