خوشاب: خوشاب میں انسداد پولیو مہم11 تا 15جنوری کا باقاعدہ آغاز

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع خوشاب میں انسداد پولیو مہم11 تا 15جنوری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب میڈم نادیہ شفیق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم نادیہ شفیق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے پھول جیسے ننھے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے خطر ناک اور موذی مرض سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اورمحکمہ ء ہیلتھ کی ٹیموں سے بھر پو رتعاون کریں۔اس موقع پر انکے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر اورنگزیب ملک،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسفاور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر آصف محمود قاضی موجود تھے۔شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کے پولیو کنٹرول روم نمبر0454920215 اورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی آفس خوشاب کے پولیو کنٹرول روم نمبر0454920093پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں