عارفوالا : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈسپنسر رانا افتخار کی رشوت خوری کی وجہ سے مریض پریشان ؛ جو رشوت نہ دے اسکے ساتھ بدتمیزی اور ٹال مٹول معمول بن گیا ؛ رشوت ڈسپنسر کو فی الفور ملازمت سے فارغ کیا جائے ؛ عوام کا مطالبہ

عارفوالا : اپنی ہمشہرہ کو ہسپتال لاکر ڈسپنسر کو 1 ہزار روپے دینے کا واقعہ بتا رہاہے ۔ فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام

محمد نگر/عارفوالا ( رپورٹ: اے ڈی جوئیہ) عارفوالا تحسیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈسپنسر رانا افتخار جو کہ ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے غریب عوام کو لوٹنے لگا ہر آنے والے مریض سے پیسے لیے بغیر نہیں جانے دیتا جو نہ دے اس کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتا ہے اسی طرح کا واقع اس نے ایک غریب آدمی جو کہ اپنی ہمشیرہ کو زخمی حالت میں لے کر آیا تو اس نے اس سے ایک ہزار روپے وصول کیے پٹی اور ٹانکے وغیرہ کے اور وہ جب دوباره پٹی وغیرہ کروانے کے لئے گیا تو پھر اس نے ایک ہزار روپے مانگ لیے جس کا علم MS ڈاکٹر آصف صاحب کو چلا تو انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کی ڈیوٹی ایمرجنسی سے تبدیل کر کے ہیپاٹائٹس کلینک میں کر دی عوام کا اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ رانا افتخار کو ملازمت سے فارغ کیا جائے اور قانونی کاروائی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں