لاہور : زندہ دلان لاہور کئی روز سے بدبو اور تعفن زدہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) زندہ دلان لاہور کئی روز سے بدبو اور تعفن زدہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر کھلے عام انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور تین روز گزر جانے کے بعد بھی کسی جگہ صفائی نہ ہو سکی، شہر میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود ہیں۔ حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو، فلیمنگ روڈ گندگی سے شدید متاثر ہیں جبکہ سنگھ پورہ، سبزہ زار، بھاٹی گیٹ اور مغلپورہ میں بھی کچرا ہی کچرا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاؤن شپ، ہربنس پورہ، لوہاری گیٹ اور لنڈا بازار میں بھی کوڑے کرکٹ کے انبار ہپں اور گلبرگ، شادمان، اچھرہ، انار کلی، لٹن روڈ کے علاقے بھی گندگی سے متاثر ہیں۔ شاہدرہ، منٹگمری روڈ، ریلوے اسٹیشن، دو موریہ پل اور ساندہ کے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کی بھرمار کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں