خوشاب: آفیسر انچارج وائرلس کنٹرول خوشاب ملک عبدالقیوم سمیت پنجاب کے 9 اے ایس آیز کو پروموٹ کر دیا گیا

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) آفیسر انچارج وائرلس کنٹرول خوشاب ملک عبدالقیوم سمیت پنجاب کے 9 اے ایس آیز کو پروموٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ڈی آئی جی ٹیلی مواصلات پنجاب احمد ارسلان کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں ایس ایس پی ٹیلی مواصلات پنجاب صادق علی ڈوگر نے بھی شرکت کی ۔ لاہور میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں ایس ایس پی ٹیلی مواصلات صادق علی ڈوگر نے ترقی پانے والے پولیس ملازمین کو بیج لگائے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دریں اثناء خوشاب سےملک عبدالقیوم کی ترقی پر ضلع بھر ٹیلی مواصلات ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ریڈر ہیڈ کانسٹیبل ملک جاوید اقبال، ہیڈ کانسٹیبل راجہ شہزاد اکرام، ہیڈ کانسٹیبل ملک الطاف حسین ڈھوڈا، ہیڈ کانسٹیبل ملک عطااللہ گنجیال اور ہیڈ کانسٹیبل ملک حبیب اللہ بوڑانہ نے آفیسر انچارج وائرلس کنٹرول خوشاب ملک عبدالقیوم کی پروموشن پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں