لاہور : پی ایس ایل کا میلہ پھر سجنے کو تیار، ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )  پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کوحتمی شکل دے دی، مقابلے 20 فروری سے شروع ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو ہے، ایونٹ کی 6 فرنچائز نے اپنے  اپنے اسکواڈز کو فائنل کرلیا، کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے شاندار تقریب سجائی گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی ہی پک میں حسن علی کو چن لیا۔پلاٹینم کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے کرس لین، لاہورقلندرز نے افغانستان کے راشد خان، پشاور زلمی نے ڈیوڈ ملر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کرس گیل کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی بڑے بڑے نام ایونٹ کا حصہ بنے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کےلوئس گریگری کوچنا، کراچی کنگز نے افغانستان کے محمد نبی اور آسٹریلیا کے ڈین کرسچن کولیا، مجیب الرحمان پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔الیکس ہیلزکراچی کنگز سےاسلام آباد یونائیٹد میں شامل ہو گئے جب کہ کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے، افتخاراحمد بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنے۔پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، کو شش کریں گے کہ ایونٹ شائقین کی موجودگی میں کرائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں