گجرات : سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دیا گیا دھرنا حکومتی مذاکرات کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ؛ آغا مبارک علی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا

گجرات ( رپورٹ : سید عمران علی ) سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دیا گیا دھرنا اختتام پذیر ہوگیا ۔ فصیلات کے مطابق دھرنا حکومتی مذاکرات کے بعد گذشتہ رات کو اختتام پذیر ہوگیا گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد گجرات نزد مچھلی چوک امام بارگاہ حسینیہ کے سامنے دئے گئے احتجاجی دھرنے کو آغا مبارک علی پیش امام و خطیب امام بارگاہ حسینیہ نے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں