خوشاب: ممبر پنجاب اسمبلی ساجدہ عباس آھیر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں بنائی گئی پناہ گاہ کا دورہ ؛ تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ایم پی اے میڈم محترمہ ساجدہ عباس آھیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں بنائی گئی پناہ گاہ کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر ملک امیتاز مانگٹ ؛ ملک مظفر آہیر،الفت خان بلوچ اور سیاسی رہنما موجود تھے۔ ڈی ایچ کیو ہستپال کے ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمدقاضی نے پناہ گاہ کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔اس موقع پر میڈم ساجدہ آہیر نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ یہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بہت بڑا عوام دوست منصوبہ ہے اور ایسی پناہ گاہیں پورے ضلع خوشاب میں بنائ گئ ہیں۔ انہوں نے کہا میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دس بستروں پر مشتمل اس پناہ گاہ کے قیام کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مشکورہوں۔ ممبرصوبائ اسمبلی نے کہا کہ ان پناہ گاہوں میں لوگوں کوکھانا بھی دیاجارہا ہے اور ان کے لیے رہائش کابھی بندوبست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنےلیڈر عمران خان کو ان عوام دوست اقدامات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے پناہ گاہ میں رہنے والے افراد پرزور دیاکہ وہ وزیراعظم عمران خان کےلیے دعاگو رہیں کہ اللہ پاک انہیں کامیاب کریں تاکہ وہ عام آدمی کے مسائل حل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں