خوشاب: تھل میں نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف رغبت قابل صد ستائش و لائق تحسین ہے ؛ ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) تھل ڈویلپمنٹ فورم پی پی 84 کے آرگنائزر ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے کہا ہے کہ علاقہ تھل میں نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف رغبت قابل صد ستائش و لائق تحسین ہے۔ کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی قصبہ بوڑانہ والا میں شوٹنگ والی بال شو میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق ناظم ایڈووکیٹ ملک عبدالحفیظ اسلم بوڑانہ ،سوشل ورکرز ملک حاجی فیروزحسین پڑھیار اور ملک عبدالغفور آصف بواڑانہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملک امجد رضا گجر نے تحصیل نور پور تھل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ملک غلام عباس بوڑانہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر ملک ناصر سعید اعوان تھل کلب اور چودھری فیصل بھٹی چنیوٹ کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔جس سے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد بھرپور محظوظ ہوئی اور انہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کھیلاڑیوں کو خوب داد دی ۔ یہ میچ تھل کلب نے واضح برتری سے جیت لیا ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی پنڈال میں امدپر ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔آخر پر ایڈوکیٹ ملک امجد رضا گجر نے ونر ٹیم تھل کلب اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں