خوشاب: اللہ کے فضل و کرم سے ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے پورے حلقے میں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ؛ ملک غضنفر وڈھل

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) ممبر قومی اسمبلی وچیرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کے پبلک فورم کے انچارج ملک غضنفر وڈھل نے دورہء نورپورتھل کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے پورے حلقے میں تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔دور دراز کے مواضعات اور گنجان آباد ڈیرہ جات کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سلوگن ” روشن ہوگا تھل ہمارا ” کے تحت بجلی کے کم وولٹیج کے دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے ۔جوڑ اکلاں اور مٹھہ ٹوانہ میں گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ فیسکو حکام کی طرف سے ہمیں ان میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے للیے کئےجانے والے اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کا مشن علاقہ کے عوام کی اجتماعی تعمیروترقی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے شب وروز کوشاں ہیں ۔ان کی بھرپور کوشش کے نتیجے میں تحصیل نورپورتھل میں 200 سے زیادہ فراہمی بجلی کی سکیموں کے لیے فنڈنگ ہوچکی ہے اور مزید ایک سو سکیموں کے لئے فنڈز کا اجراء جلد ہو جائے گا ۔ ملک غضنفر وڈھل نے کہا کہ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ اپنے حلقہء نیابت میں روڈ انفراسٹریکچر کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کئے ہوءے ہیں ۔ نورپورتھل سے ڈھمک تھل، نورپورتھل سے کلول ،نواحی ڈی بی چکوک ، وڈھلانوالہ راہداری کے علاوہ مٹھہ ٹوانہ اور بجار کے علاقوں میں رورل ایکسس پروگرام کے تحت روڈ انفراسٹریکچر پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔جس سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔ ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کے ترجمان نے کہا کہ حلقے میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ترجیحی بنیادوں پر کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک تھل کی اپ گریڈیشن منظور ہو چکی ہے جبکہ مجوزہ طریقہء کار کے تحت دیگر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کروائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ اپنے حلقہ کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے بتدریج ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔انہو نے ہیلتھ سیکٹر پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئ ہے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورپورتھل میں طبی عملہ کی متعدد خالی آسامیاں پر کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح پوری تحصیل کے 12 بنیادی ہیلتھ یونٹس میں ڈاکٹرز کی تعیناتی سمیت ادویات کی فراہمی یقینی بنا کر لوگوں کو علاج معالجے کی مقامی سطح پر بہترین سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ انشاءاللہ محمود شہید ڈسپنسری سمیت دیگر طبی مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں