خوشاب: پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپور تھل کے ایکس پریزیڈنٹ ملک خورشید حطار کے صاحبزادے نعیم اللہ کی کامیابی پر مبارکبادیں

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل نورپور تھل کے ایکس پریزیڈنٹ ملک خورشید حطار کے صاحبزادے نعیم اللہ نے بہترین نمبروں کے ساتھ بی اے کا امتحان پاس کر لیا ہے ۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ہونہار طالبعلم نعیم اللہ کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ فرزند پیلووینس ہونہار طالب علم نعیم اللہ نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے اپنی شاندار کامیابی کو اللہ تبارک و تعالی ا کا احسان عظیم، اساتذہ کرام کی محنت شاقہ اور اپنے والدین کی دعاؤں کا مرہون منت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ وہ بھرپور طریقے سے اعلی ا تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ کرام اور علاقے کانام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں