خوشاب: 11 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) 11 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم پی اے ساجدہ بیگم نے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کے ہمراہ کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نادیہ شفیق،سی ای اوہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگ زیب ملک،ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر گلزار یوسف راؤ، ہ ق،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد،محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن اتھارٹی، کالجز اور دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے تمام اے سیزصاحبان کو ہدایت کی کہ وہ نمبر دارزکے ذریعے مساجدمیں پولیو مہم کی آگاہی بارے اعلانات کروائیں۔محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر گلزار یوسف راؤ نے پولیو مہم کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری سے ہو گا اور یہ مہم 15 جنوری تک جاری رہے گی۔اس دوران 2لاکھ 3 ہزار 778 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے اس مہم کی سو فیصد کامیابی کے لیے51 یو سی ایم اوز،117 ایریا انچارجز،579 موبائل ٹیمیں،66 فکسڈ سنٹر اور 23 ٹرانزٹ پوائنٹس تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 11 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو پلان کے مطابق پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں