گجرات ؛ موبائل چورمتحرک، گاہک بن کر آنے والے چوروں نے دکاندار کو قیمتی موبائل سے محروم کردیا، اپنی مدد آپ کے تحت سائل نے موبائل کا سراغ لگوا لیا لیکن تھانہ اے ڈویژن کے افسر کا سائل کے ساتھ عدم تعاون

تھانہ اے ڈویژن میں سائل حافظ محمد مجتبٰی کی طرف سے موبائل چوری کی دی گئی درخواست
تھانہ اے ڈویژن کی جانب سے دی گئی درخواست پر سائل کو دی گئی کمپیوٹرائزڈ تفصیلات کی دستاویز
چوری ہونے والے موبائل کے بکس یعنی ڈبے کی تصویر جوکہ سائل حافظ محمد مجتبٰی کے پاس بطور ثبوت موجود ہے
چوری شدە موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبرز اور سیریل نمبر وغیرہ کی مکمل تفصیل بمعہ ثبوت ملکیتی ڈبہ

گجرات ( کرائم رپورٹر) دکان پر گاہک بن کر آنے والے 2 افراد دکاندار کا قیمتی موبائل لے اڑے ، سائل نے اپنی مدد آپ کے تحت موبائل کا سراغ لگالیا ،تھانہ اے ڈویزن کے افسر کا سائل سے عدم تعاون،
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن سے ملحقہ علاقہ شاہ حسین روڈ پر واقع دکان پختون چپل پر محمد مجتبٰی سے کچھ عرصہ قبل شام کے وقت 2 افراد نامعلوم چپل خریدنے آئے اور بحث کے بعد 900 کی چپل خریدی اور 1000 ہزار کا نوٹ دیا جس پر دکاندار محمد مجتبٰی نے پڑوس کی دکان سے 100 روپے لئے اور انہیں بتایا واپس کردیا پیسے لیتے ہی دونوں نامعلوم افراد تیزی سے موٹرسائیکل پر چلے گئے اسی اثناء میں جب مذکورہ دکاندار نے اپنے چارجر کی طرف نظر دوڑائی تو قیمتی موبائل غائب تھا فوری طور پر متعلقہ تھانہ میں درخواست دائر کی گئی جس کی تفتیش کی ذمہ داری اے ایس آئی مقصود کی لگی تفتیشی افسر اے ایس آئی مقصود کو آئی ای ایم ای نمبر سمیت تمام معلومات فراہم کی گئیں لیکن درخواست دائر کرنے کے اگلے ہی روز اے ایس آئی مقصود نے یکطرفہ طور پر سائل کی رضامندی کے بغیر درخواست کو یہ نوٹ لکھ کر کہ سائل اپنے موبائل کے بارے میں خود تحقیق کرے گا داخل دفتر کر دیا اب جبکہ سائل نے اپنے ذرائع سے موبائل کی گجرات میں موجودگی کی درج ذیل تفصیل
0344-6264254
علی ریحان ولد مستنصر منیر
CNIC# 34201-5636489-5
Mohala Baghdad Colony Gujrat.
تفتیشی اے ایس آئی مقصود کو آج دوپہر کے وقت فراہم کی تو اے ایس آئی مقصود نے شام کو تھانہ اے ڈویزن آنے کو کہا جب سائل محمد مجتبٰی تھانہ اے ڈویزن گیا تو موصوف تفتیشی افسر اے ایس آئی مقصود نہ صرف یہ کہ تھانہ میں موجود نہیں تھے بلکہ سونے پر سہاگہ اپنا موبائل نمبر بھی بند کردیا. سائل محمد مجتبٰی نے میڈیا کی وساطت سے حکام بالا آئی جی پنجاب، ڈی پی او گجرات سے پرور اپیل کی ہے کہ مذکورہ اے ایس آئی کو سختی سے پابندی کیا جائے کہ دی گئی تفصیلات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی ریحان ولد مستنصر منیر سکنہ بغداد کالونی کو گرفتار کرکے قیمتی موبائل برآمد کروایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں