گجرات : سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے امام بارگاہ حسینیہ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ؛ فقہ جعفریہ کے علماء کا خطاب ؛ عوام کی کثیر تعداد میں شرکت

گجرات : آغا مبارک علی ؛ پیش امام و حطیب امام بارگاہ حسینیہ ڈیلی جستجو ڈاٹ کام و جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی سے حصوصی گفتگو ررہے ہیں ؛ فوٹو : سید عمران علی
گجرات : سید عباس حیدر زیدی میڈیا سے گفتگو کررہے ہین ؛ فوٹو : سید عمران علی

گجرات ( رپورٹ : سید عمران علی ) سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے امام بارگاہ حسینیہ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ، فقہ جعفریہ کے علماء کا خطاب ، عوام کی کثیر تعداد میں شرکت ، تفصیلات کے مطابق کجرات سرکلر روڈ پر واقع مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کے سامنے سانحہ مچھ کے شہداء اور ان کم ورثاء و لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج رات پر امن دھرنا دیا گیا ، دھرنے میں شریک آغا مبارک علی پیش امام و حطیب امام بارگاہ حسینیہ نے ڈیلی جستجو ڈاٹ کام اور جستجو نیوز ڈاٹ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ مچھ مین دہشتگردانہ بزدلانہ کاروائی پر شدید مذمت کرتے ہیں آج 7 واں روز شروع ہوچکا اور رات بھی 7ویں جاری ہے کہ ہمارے بھائی بچے بزرگ جوان اور خواتین کھلے آسمان تلے منفی 9 اور 10 ڈگری میں میتیں رکھ کر حکومت وقت سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کررہے ہیں ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں دہشتگردی کی اس کاروائی میں ملوث ملک دشمن عناصر کو فی الفور بے نقاب کیا جائے عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کی جماعت کا نام تحریک انصاف ہے جبکہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں سید عباس حیدر زیدی نے کہا کہ عمران خان صاحب کوئٹہ مچھ ہزارہ برادری کے مظلوم عوام کو فوری اور فی الفور انصاف فراہم کیا جائے اور گزشتہ 2 دہائیوں سے ان پر ہونیوالے مظالم کا ازالہ کیا جائے اور تمام تر مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ہم وطنوں کی داد رسی کیلئے مچھ ضرور جائیں ، دھرنے سے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والےدیگر مذہبی سکالرز اور علماء نے بھی خطاب کیا ۔

دھرنا سے متعلق ویڈیو نیوز دیکھنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کیجئے۔

http://newplaytube.com/v/xyyQxq

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں