مظفر آباد : اساتذہ کرام کے مطالبات جائز تھے ان پر ڈنڈے اور آنسو گیس برسانا ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔اشفاق ظفر

مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈوکیٹ نے مظفرآباد میں نہتے اساتذہ کرام پر فاروق حیدر حکومت کی جانب سے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کے مطالبات جائز تھے ان پر ڈنڈے اور آنسو گیس برسانا ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ہم اساتذہ کرام کے ساتھ ہیں حکومت فوری طور پر اساتذہ کے جائز مطالبات کو پورا کرے تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کیا جائے جس جگہ بھی اساتذہ کرام کو ہماری ضرورت پڑی ہم انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے اساتذہ کرام پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اس طرح کے ظلم کی آزاد کشمیر کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جو آج فاروق حیدر حکومت نے اساتذہ کرام پر پولیس کے زریعے کروایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں