ہٹیاں بالا : ضلع جہلم ویلی میں سیاسی مینڈک پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش اور ھمارے قائدین کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کر رھے ھیں جو شائد اب ھماری برداشت سے باہر ھے۔فرید خان ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل

ھٹیاں بالا ( نمائندہ خصوصی ) ایڈمنسٹرٹر ضلع کونسل صدر مسلم لیگ ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان نے کہا ھے ھٹیاں بالا ایک پرامن اورسیاسی رواداری والا ضلع کچھ دنوں سے دیکھ رھے ھیں کچھ سیاسی مینڈک اس پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کر رھے اور ھمارے قائدین کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کر رھے ھیں جو شاہد اب ھماری برداشت سے باہر ھے ھم ان سیاسی بصیرت سے نا بلد افراد سے یہ کہتے ھیں وہ اپنے قد اور سیاسی پوزیشن کے مطابق بات کریں اور گٹھیا زبان سے گریز کریں ایسا نہ ھو کہ کارکنان مسلم لیگ کے جزبات ابھریں اور پھر انہیں کہیں سیاسی پناہ بھی نہ ملی اس لیے اپنی حدود میں رہ کر بات کریں ورنہ جس دن ان کو بیہودہ زبان کا جواب دیا گیا تو پھر وہ ھٹیاں نظر نہیں آئیں گے ھم نہیں چاہتے کئی دھائیوں سے برقرار امن و امان کی فضاء خراب ھو مگر مجبور کیا گیا تو اس کا جواب دینا بھی جانتے ھیں ھمارے قائدین کے خلاف لمبی زبان کھولنے والے اپنے ماضی اور حال کو اپنے گربیان میں جھانک کر دیکھیں اللہ نہ کرے ابھی مسلم لیگ ن اور اس کے کارکنان اتنے کمزور نہیں ھوۓ کہ جس کو جو دل آۓ وہ کہتا پھر پھرے انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے دن رات اقتدار کے خواب دیکھ رھیں مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں گا آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک طار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ جیت کر حکومت بنائے گی وفاق میں بیٹھی پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو مہنگائی کے تحفہ کے سوا کچھ نہیں دیا غریب کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل کر بات عوام کے مفاد کی کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں