بہاولنگر : پریس کلب بہاولنگر کی نو منتخب کابینہ برائے سال 2021ء کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سرکاری ، سماجی ، سیاسی شخصیات کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

بہاولنگر ( رپورٹ: وسیم سرور چودھری) پریس کلب بہاولنگر کی نو منتخب کابینہ برائے سال 2021 کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری غلام ربانی ،چیئرمین پیرا میڈیکل ایسویسی ایشن چوہدری راشد سعید ،سابق چیئرمین یونین کونسل راشد صدیق, شہری اتحاد کے رہنما عارف انور ،بلو بھائی ،رانا منصور ،ملک محمد اکرم اور چوہدری طارق حفیظ کی پریس کلب بہاولنگر آمد۔نومنتخب کابینہ صدر مرزا کامران قدیر بیگ ،جنرل سیکرٹری رانا ثاقب سلیم ،سینئرنائب صدر رانا عابد سعید ، نائب صدر طاہر کریم خان ،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضی ،انفارمیشن سیکرٹری سمیع الحق بخاری ،ایگزیکٹو ممبران سینئر صحافی قاسم علی شیخ،طارق حفیظ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری غلام ربانی کا کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کے بغیر ریاست کا توازن برقرار نہیں رہ سکتا۔ چیئرمین پیرا میڈیکل ایسویسی ایشن چوہدری راشد سعید کا کہنا تھا کہ پریس کلب بہاولنگر کے جمہوری عمل نے نہ صرف ضلع بھر میں مثال قائم کی بلکہ دیگر جماعتوں کیلئے مشعل راہ بھی ثابت ہوئے ہیں،صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ،کان ہوتے ہیں اوراس کا عملی ثبوت پریس کلب بہاولنگر کے ممبران نے اپنی کارکردگی سے دیا ہے اس موقع پر نو منتخب صدر پریس کلب بہاولنگر مرزا کامران قدیر بیگ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں