خوشاب : ڈپٹی کمشنرخوشاب مسرت جبیں کی زیر سرپرستی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنرخوشاب میڈم مسرت جبیں کی زیر سرپرستی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اتھلیٹکس کے 8 ایونٹس100،200،400،800 اور 1500 میٹر دوڑ،نیزہ،ڈسک تھرو،گولہ اور لانگ جمپ شامل تھے اس اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو لے کر علاقے کے نوجوان کھیلاڑی بہت پرجوش تھے۔اتھلیٹکس چیمپین شپ سپورٹس سٹیڈیم میلہ گراؤنڈ جوہرآباد میں منعقد ہوا۔ جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خوشاب محمد ممتاز خان نے کیا جبکہ اس اتھلیٹکس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی(انٹرنیشنل اتھلیٹ)گولڈمیڈ لسٹ محمدافضل خان تھے جنہوں نے جیتنے والے کھیلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ بہترین اتھلیٹ کا ایوارڈ محمد اسامہ کو دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں