خوشاب: کشمیریوں کے لیے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں واک کا انعقاد ؛ واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے کی

خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی کشمیریوں کے لیے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب میڈم نادیہ شفیق نے کی۔واک میں محکمہ ء ہیلتھ،سوشل ویلفیئر،ریسکیو1122 کالجز،تعلیم اور دیگر محکموں کے سربراہان، افسران ،انجمن تاجران کے رانا محمد سلیم الرحمن اوردیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی (جی) نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گذشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہاہے اور ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی پاس کی گئی قراردوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارا دیت دینے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔واک کے آخر میں مولانا رانا سلیم الرحمن نے کشمیریوں کی آزادی،استحکام پاکستان اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں