لاہور : پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے ای لائسنس سسٹم کا آغاز کردیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے “ای لائسنس سسٹم” کا افتتاح کر دیا تفصیلات کے مطابق مارچ تک تمام نجی سکول مالکان کو مفت آن لائن رجسٹریشن کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ای لائسنس کے حصول کے لئے فیس بھی آن لائن جمع کرائی جا سکے گی۔ آن لائن رجسٹریشن کی بدولت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس نجی سکولوں کی مکمل ڈیٹا بیس تیار ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں