اوکاڑہ : پٹرولنگ پولیس نے 2020ء میں پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے،503مقدمات اندراج کرائے25انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا

اوکاڑہ (رپورٹ: ملک ظفر) اوکاڑہ پٹرولنگ پولیس نے 2020میں پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے،503مقدمات اندراج کرائے25انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا منشیات فروشوں ،تیز رفتار گاڑیوں ،بوگس نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مقدمات روڈ یوزر کی مدد کرکے پٹرولنگ پولیس نے عوام کے ساتھ اپنے رشتے کومضبوط کیاپٹرولنگ پولیس کے میڈیاکوآرڈنیٹر ساجدزمان نیازی نے میڈیا سے ملاقات کے دوران پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی ایس پی) سجاد محمد خاں ٹکانے ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور میڈم شائستہ ندیم کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کو سماج دشمن عناصر کے خلاف اور روڈ یوزرز کی بھرپور مدد کرنے کاٹاسک دیا جس پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے سال 2020میں 25انتہائی مطلوب اشتہاری مجرموں کوگرفتار کیالاپرواہی اورتیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے286ڈرائیوروں ،جعلی نمبر پلیٹوں والی175گاڑیوں 27منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے450لیٹر شراب5کلو چرس برآمد کی 15ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا اورمختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے پٹرولنگ پولیس کی سب سے اہم کارکردگی ضلع بھر کی مختلف شاہرایوں پر ایمر جنسی ہیلپ لائن1124کی مدد سے دوران سفر مشکلات کاشکار 550روڈ یوزر کی بروقت مدد کرکے انہیں مشکل سے نکالا گیا،روڈ یوزرز کی مددسے پٹرولنگ پولیس اورعوام میں اعتماد کے رشتے کوپروان چڑھانے میں تقویت ملی جس سے پٹرولنگ پولیس کاعوامی سطح پر امیج بہتر ہوا ترجمان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا نے پٹرولنگ چوکیوں کے وز ٹ کئے اورموقع پر ہدایت جاری کرنے کے سلسلے کوبحال رکھا جس سے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی انہوںنے کہاکہ پٹرولنگ پولیس 2021میں اپنی کارکردگی کی مزید بہتر کرنے کے اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں