اوکاڑہ : ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے نے موبائل فونز کا استعمال معمول بنا لیا ؛ مریض پریشان و مشکلات کا شکار

اوکاڑہ ( رپورٹ: ملک ظفر) اوکاڑہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے نے موبائل فونز کا استعمال عام بنالیا ،مریض رل گئے ،ڈاکٹرز فون پر گپ شپ میں مصروف دیکھائی دیتے ہیںجبکہ مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور اور رینالہ خورد میں دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پے پابندی کے باوجود ڈاکٹرز اور عملہ دن بھر موبائل فون استعمال کرتادیکھائی دیتاہے جبکہ علاج کی غرض سے ایمرجنسی اور آوٹ ڈور میںروزانہ آنے والوے سینکڑوں مریض اپنے لیے ڈاکٹرز اور ادویات ڈھونڈتے دیکھائی دیتے ہیں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کی مریضوں میں کم اور آپس میں اور فون پر گپ شپ کے مناظر ذیادہ دیکھائی دیتے ہیں اور مریضوں کو آنے بہانے لاہور ریفر کردیاجاتاہے جوکہ عام اور نادار عوام کے ساتھ سخت ترین ذیادتی ہے اور تعجب کی بات یہ ہے کہ کسی اعلی ضلعی افسر میں اتنی جرات نہیں کہ ان ڈاکٹرز کو دوران ڈیوٹی موبائل فونز کے استعمال سے روک سکے شہریوں نے اعلی وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں