اوکاڑہ کینٹ : تھانہ یوسف والا میں ایس ایچ او ملک ندیم انور نے تھانہ کا چارج سنبھال لیا اہل علاقہ میں خوشی کی لہر

اوکاڑہ کینٹ (رپورٹ: قیصر شہزاد ڈوگر )تھانہ یوسف والا میں ایس ایچ او ملک ندیم انور نے تھانہ کا چارج سنبھال لیا اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ایس ایچ او تھانہ یوسف والا نے گیمبر پریس کلب گیمبر اوکاڑہ کینٹ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا میری ذمہ داری ہے ڈی پی او ساہیوال کی خصوصی ہدایت پر پورا عمل کریں گے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر صورت انصاف میرٹ پر مہیا کیا جائے گا جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی سفارش پر رہا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کے ساتھ رعایت برتی جائے گی بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا کی نشاندہی سے بہت سے جرائم پیشہ عناصر پر قابو پایا جا سکتا ہے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ٹاوٹ مافیا کا داخلہ تھانہ میں بند کر دیا گیا ہے مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں