لندن : برطانیہ نے وکی لیکس کے بانی کو امریکا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک ) برطانوی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں زیر حراست وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کی امریکی درخواست کو مسترد کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں وکی لیکس کے بانی کو امریکا منتقل کرنے کے اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والے جولین اسانج کی صحت اس بات کی اجازت نہیں  دیتی کہ انہیں امریکا منتقل کیا جائے جہاں انہیں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ضلعی جج وینیسا بارائٹسر نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا کہ وکی لیکس کے بانی کی بگڑتی طبیعت کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں امریکا کے حوالے کرنا جابرانہ عمل ہوگا۔جولیان اسانج نے 7 برس لندن میں ایکویڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے رکھنے کے بعد دسمبر 2010 میں خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا تھا جس کے بعد سے وہ انتہائی سیکورٹی والی جیل ایچ ایم پی بیلمارش جیل میں قید ہیں۔؎واضح رہے کہ وکی لیکس کے بانی پر 18 سنگین نوعیت کے الزامات ہیں جن میں امریکی فوج کے اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرنا اور انہیں عام کرنا بھی شامل ہے اور اسی بنیاد پر امریکا جولیان کی حوالگی چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں