خوشاب: صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا جوہرآباد کے سہولت بازاراور اوپن مارکیٹ کا دورہ ؛ اشیاء کے نرخ چیک کئے

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے جوہرآباد کے سہولت بازاراور اوپن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی سیکرٹری نے اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کیے۔ اے سی خوشاب نعمان محمود ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری عامر اعجاز اکبرنے اشیائے خوردونوش کا معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری معدنیات کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اپنی عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔جو دکاندار مقرر کردہ نرخوں سے مہنگے داموں فروخت کریں گے حکومت ان کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سہولت بازاروں کا باقاعدگی سے دورہ کروں گا۔ حکومت کی رٹ کسی کو چیلنج کرنے نہیں دی جائے گی۔انہوں نے اشیاےء خوردونوش کی وافر مقدار میں فراہمی، کوالٹی، قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں