خوشاب: چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیشن خوشاب ملک ضیاءالرحمن ٹوانہ کے اعزاز میں ضلعی صدر اصلاحی جماعت خوشاب حاجی محمداسحاق چاھل کی جانب سے پرتکلف دعوت

خوشاب (رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیشن خوشاب ملک ضیاءالرحمن ٹوانہ کے اعزاز میں ضلعی صدر اصلاحی جماعت خوشاب حاجی محمداسحاق چاھل نے اصلاحی جماعت مٹھہ ٹوانہ کے دفتر میں پر خلوص دعوت کا اھتمام کیا ۔ جس میں سماجی شخصیات ملک محمد اشفاق چاھل ،محمد بلال چاھل، محمداصغر علی چاھل سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ اس موقع پر حاجی محمد اسحاق نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ ھم ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کی قیادت پرمکمل اعتمادکرتے ہوءے ان کی عوام دوست پالیسیوں کوشاندارالفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی مزید کامیابی وکامرانی کےلیے دعا گوہیں۔ اس موقع پر محمد نوید محمد صادق شاھی ودیگر سماجی شخصیات اور میڈیا ایڈوائز ملک شیرافضل ٹوانہ بھی موجودتھے۔ چیرمین اوورسیز کمیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ملک ضیاءالرحمان ٹوانہ نے کہا کہ انشاءاللہ ممبرقومی اسمبلی ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کی قیادت میں عوامی بہبود اور تعمیر وترقی کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے اصلاحی جماعت ضلع خوشاب کے صدر حاجی محمد اسحاق چاہل کا پروقار دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں