خوشاب : جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کی جنرل باڈی کا اجلاس ؛ صدر جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب کی خصوصی شرکت

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کی جنرل باڈی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں صدر جماعت اسلامی یوتھ پنجاب شمالی اویس اسلم مرزا نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کے ورکرز نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر اویس اسلم مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور اس مشن کے تحت جماعت اسلامی بھرپور کوشاں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قومی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اپنے علاقے میں یوتھ کو مزید منظم کریں ۔ صدر جماعت اسلامی یوتھ پنجاب شمالی نے جماعت اسلامی یوتھ ضلع خوشاب کے ذمہ داران میں نوٹیفیکیشن بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں