خوشاب : اسسٹنٹ کمشنر خیز راں علی کی مین بازار میں ناجائز تجاوذات کے خلاف آپریشن ؛ بھاری جرمانے عائد

خوشاب ( رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف ) اسسٹنٹ کمشنر خیز راں علی کی مین بازار میں ناجائز تجاوذات کے خلاف آپریشن کی کاروائی، بھاری جرمانے عائد کر دئیے ، مال روڈ ، مین بازار میں ، ٹف ٹائل پر ریڑھی بانوں نے زبردستی ریڑھیاں کھڑی کرکے راستے بلاک کر رکھے تھے جن سے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل تھا ۔شہریوں کی شکایات کافور ی ازالہ کرتے ہوئے ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن کی کاروائی کی ھے ۔ ریڑھی بانوں کو باربار مین راستوں پر ریڑھیاں کھڑی کرنے سے منع کرنے کے باجود بھی ریڑھی بان باز نہیں آتے تھے۔ جس پر ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں