خوشاب : وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ڈسٹرکٹ خوشاب کے اجلاس کا انعقاد

خوشاب ( رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ڈسٹرکٹ خوشاب کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل پیر فیض الحن گیلانی نے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب میڈم نادیہ شفیق،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود، ایم این اے محترمہ جویریہ ظفرآہیر کے نمائندہ اکرام اللہ خان بلوچ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر محمد افضل،سی او ایم سی خوشاب محمد اعظم،سی او ایم سی نورپورتھل میڈم حراجاوید بلوچ کے علاوہ،پولیس،لوکل گورنمنٹ،سائل کنزرویشن،بلڈنگز اور دیگر محکوں کے افسران اورنمائندگان نے شرکت کی -چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل پیر فیض الحسن گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سیل کے قیام کا مقصد لوگوں کے مسائل کا فوری حل اورجلد انصاف کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے سی ایم کمپلینٹ سیل سے آنے والی شکایات کو سنجیدگی سے لیں،شکایات کا نوٹس نہ لینا یا انصاف کی دیر سے فراہمی انصاف نہ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اجلاس میں محض فوٹو سیشن کروانے نہیں بلکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن” انصاف کی جلد فراہمی ”کوہر ممکن پورا کریں گے۔انہوں نے تمام محکموں کو ٹائم فریم کے اندر شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں موجود محکموں نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے آگاہ کیا۔اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق نے ایس این اے کو اس میٹنگ کے حوالہ سے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام محکمے سیل میں آنے والی شکایات اوران کا ڈیٹا میٹنگ سے قبل فراہم کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ اجلاس مہینہ میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرے گا۔اور اگلا اجلاس 18 جنوری کو منعقد ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں