خوشاب : نبی پاک سیدنا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہء کامل ہمارے لیے سرچشمہء رشدوہدایت ہے ؛ مولانا ظہور احمد سیالوی

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) جماعمت اہلسنت نورپورتھل کے زیر اہتمام جامع مسجد مدنی خضری ا گھلوانی میں عشق مصطفیﷺ کے موضوع پراظہار خیال کرتے ہوءے نامور عالم دین مولانا ظہور احمد سیالوی نے کہا ہے کہ نبی پاک سیدنا حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہء کامل ہمارے لیے سرچشمہء رشدوہدایت ہے۔ ہم اسلام کی سنہری تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہوکر ہی فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشق نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ سیدنا حضرت محمد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کے ہر ہر پہلو کو اپنی زندگیوں کا محورومقصد بنایا جاءے اور ان روشن تعلیمات پر من عن عمل کیا جاءے۔ مولانا ظہور آحمد سیالوی نے عشق مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خصوصی نشست کے انعقاد کے لیے جماعت اہلسنت کے مقامی راہنماوں مہر حاجی محمداسلم ساقی اور ملک اللہ ڈتہ کنول جوتہ کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اس نشست کی صدارت جماعت اہلسنت نورپورتھل کے راہنما ملک حاجی قاسم علی گھلو نے کی جبکہ شمعء رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانوں نے بھرپورشرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں