ہٹیاں بالا : ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا سال 2021ء کے انتخابات سید عمر کاظمی دوبارہ صدر،زاہد جاوید عباسی سیکرٹری جنرل منتخب

ہٹیاں بالا ( نمائندہ خصوصی ) ہٹیاں بالا ڈسٹرکٹ پریس کلب کا اجلاس سابق صدر پریس کلب سید عمر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبر گورننگ باڈی پریس فاونڈیشن محمد عارف کشمیری،خوشحال مغل،محمد اسلم مرزا،اعجاز احمد میر،ارشد رشید اعوان،شاہد عزیز کیانی، مبارک حسین اعوان، زاہد اعوان،سید ظاہر حسین ہمدانی،زاہد جاوید عباسی، اسرار ہمدانی،شکیل کیانی،امجد اعوان نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کی نئی باڈی 2021کا انتخاب کر دیا گیا سابقہ باڈی کو اتفاق راۓ سے ایک سال کے لیے دوبارہ منتخب کر دیا گیا جس میں صدر سید عمر کاظمی ،سنئیر نائب صدر شاہد عزیز کیانی،جنرل سیکرٹری زاہد جاوید عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد زاہد اعوان، سیکرٹری اطلاعات ونشریات مبارک حسین اعوان، اور سیکرٹری مالیات شکیل کیانی کو مزید ایک سال کے لیے تمام ممبران نے اتفاق راۓ سے منتخب کر دیا جس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمشنر محمد عارف کشمیری نے جاری کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں